افسران، مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین بھی موجود تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ اور کمشنر زید بن مقصود کی زیرصدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی سی لاہورسید موسی ٰ رضا، سی ٹی اواطہر وحید، ڈی آئی جی( آپریشنز)محمد فیصل کامران،ایس ایس پی ( آپریشنز)تصور اقبال، ایس پی (ڈولفن سکواڈ)،ایس پی(ہیڈ کوارٹرز)اورڈویڑنل ایس پیز( آپریشنز) سمیت متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر آغا شاہ حسین قزلباش،مولانا محمد علی نقشبندی،مفتی عمران الحسن، مفتی عمران حنفی، سیدعلی مہدی،حافظ محمد زبیر،مولانا محمود الحسن اورخرم نقوی سمیت ضلعی امن کمیٹی کے دیگرارکان اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین بھی موجود تھے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیام ِامن اورسکیورٹی انتظامات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کی…