لاہور پولیس اہلکاروں کی صحت کے تحفظ کیلئے سر گرم

 ہپاٹائٹس ویکسینیشن کے احکامات پر سختی سے عملدر آمد جاری  ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ہیپاٹائٹس بی ویکسین کیمپ کا آٹھواں روز جاری ہے۔ لاہور پولیس اہلکاروں کی صحت کے تحفظ کیلئے سر گرم ہیں، بیماری سے بچا ئو کے عملی اقدامات میں پیش پیش ہیں۔ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ  افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ کیلئیاقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی افسران و جوانوں کو ہیپا ٹائٹس بی ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی،لاہور پولیس کے تمام یونٹس کے افسران و جوانوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا تھا کہ ہپاٹائٹس ویکسینیشن کے احکامات پر سختی سے عملدر آمد جاری  ہے،ہیپاٹائٹس بی کا پہلا،دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ،تیسری ڈوز کا عمل جاری ہے،پولیس افسران کی ہیلتھ بارے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔