لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل کھیلنے والے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے پی سی ہوٹل کا دورہ کیا، ہوٹل کے تمام کیچن،فوڈ پروسیسنگ اور سٹوریج ایریا کی تفصیلی جیکنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کے ناشتے سے رات کے کھانے تک استعمال ہونے والی اشیاء چیک کی گئیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا پی سی ہوٹل میں تعینات فوڈ سیفٹی افسران معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، فوڈ ہینڈلنگ، تیاری اور سروِنگ تک معیار اور ہائجین کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے،فوڈ ہینڈلرز کو فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرا?مد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی فوڈ پرٹوکولز اینڈ سٹینڈرز پر عمل کیا جا رہا ہے، پنجاب فوڈاتھارٹی پی ایس ایل ٹیموں تک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہے۔الحمدللہ! ہوٹل میں حفضانِ صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرا?مد کیا جارہا تھا،کھلاڑیوں کی صحت بخش غذا سے آگاہی کے لیے کھیلتا پنجاب نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، ہمارے کھلاڑی صحت بخش خوراک کھائیں گے تو اچھا پرفارم کریں گے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے پنجاب میں خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔