وزیراعلیٰ مریم نے ٹریفک پولیس کی صحت کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ

 موسمی تبدیلی کے پیش نظر ٹریفک پولیس کوماسک پہننے کی ہدایت جاری کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کی صحت کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ کر لیاوزیراعلیٰ نے موسمی تبدیلی کے پیش نظر ٹریفک پولیس کوماسک پہننے کی ہدایت جاری کر دی،ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا دوران ڈیوٹی فورس کو ماسک پہننے کے احکامات جاری کر دئیے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید ندیم عباس نے مراسلہ جاری کر دیاجاری کر دہ مراسلہ کے مطابق دوران ڈیوٹی فیلڈ ٹریفک سٹاف ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،سموگ ،گاڑیوں کے دھوئیں سے ماسک کے استعمال سے محفوظ رہیں۔