پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے صحت و تحفظ پروگرام کا آغاز

طلبہ کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اور ضلعی اسپتالوں میں بھیجا جائے گا
لاہور(آئی ا ین پی ) وزیرِاعلی پنجاب  مریم نواز شریف نے خصوصی بچوں کیلئے  صحت، تحفظ اور ڈیجیٹل ترقی سے متعلق اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔پنجاب حکومت نے خصوصی تعلیم کے مراکز میں زیرِ تعلیم طلبہ کیلئے  پہلا جامع ہیلتھ اسکریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے تحت 35,600 سے زائد بچوں کے طبی معائنے کیے جائیں گے جن میں آنکھوں، دانتوں اور دیگر بیماریوں کی جانچ شامل ہے۔20,000سے زائد طلبہ کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی،9,000 طلبہ کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اور ضلعی اسپتالوں میں بھیجا جائے گا اور5,000 طلبہ کو بڑے شہروں کے جدید اسپتالوں میں خصوصی علاج فراہم کیا جائے گا