امریکہ جنگ میں براہِ راست شامل نہ ہو، ایسا اقدام مشرق وسطی میں تنازع بڑھا سکتا ہے
واشنگٹن (آئی این پی )ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں احتجاج کیا گیا ، واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے باہر بڑی تعداد میںمظاہرین جمع ہو ئے جو امریکا کو ایران اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ میں براہِ راست مداخلت سے روکنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ساتھ ہی امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے پر بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔مظاہرے کے شرکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیاکہ امریکا جنگ میں براہِ راست عسکری طور پر شامل نہ ہو، کیونکہ ایسا اقدام مشرق وسطی میں تنازعے کو مزید بڑھا سکتا ہے