اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج بدھ کو سندھ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ میں پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بدھ کو پیپلز پارٹی کی سندھ بھر کی ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مودی سرکار کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔