حماس کی اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک و عالمی برادری سے احتجاج کی اپیل

جمعہ ،ہفتہ اوراتوار کو اسرائیلی اور امریکی سفارتخانوں کے باہر احتجاج اور دھرنے دیئے جائیں،مزاحمتی تنظیم
  غزہ (آئی این پی )حماس نے اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک اور عالمی برادری سے احتجاج کی اپیل کردی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک اور تباہی روکنے کی کوشش کریں، دنیا بھر میں اسرائیلی اور امریکی سفارتخانوں کے باہر احتجاج اور دھرنے دیئے جائیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، غزہ میں بھوک اور تباہی روکنے کی کوشش کی جائے۔حماس نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں اسرائیلی اور امریکی سفارتخانوں کے باہر احتجاج اور دھرنے دیئے جائے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار دنیا کے مختلف شہروں اور دارالحکومتوں میں مظاہرے کئے جائیں۔