کم عمری میں شادی کرنے پرنئے قانون کے تحت بہاولپورڈویژن میں پہلا مقدمہ درج

رحیم یارخان (آن لائن) کم عمری میں شادی کرنے پرنئے قانون کے تحت بہاولپورڈویژن میں پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔معزز لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ نے اوچ شریف سے تعلق رکھنے والی 14/15 سالہ  اسماء بی بی سے شادی کرنے پر دولہا زاہد حسین،دلہن اسماء بی بی،نکاح خواں اورنکاح رجسٹرار کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔