گلگت (آئی این پی )عطا آباد جھیل میں سیوریج کاپانی چھوڑنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر نے کمشنر گلگت ڈویژن کو رپورٹ بھجوادی۔رپورٹ کے مطابق جھیل میں سیوریج کا فعال اخراج نہیں دیکھا گیا، جھیل کا آلودہ پانی پہاڑوں سے آنے والے کیچڑ والے پانی کا ہو سکتا ہے تاہم پانی آلودہ ہونیکی مزید ٹیکنیکل تحقیقات کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی حکومت نے ہوٹل کے 3 منزلوں پر واقعہ 29 کمروں کو سیل کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ پر 15لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا جب کہ این او سی قواعد پر عمل درآمد کیلئے مزید اقدمات کیے جارہے ہیں۔