کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر بڑی تعداد میں سیپیاں آگئیں

کراچی (بیورو رپورٹ) کلفٹن کے ساحل پر بڑی تعداد میں سیپیاں آگئیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنکیکی مشیر معظم خان کا بتانا ہے کہ مون سون میں سمندری لہریں تیز ہونے سے سیپیاں ساحل پر آتی ہیں، کلفٹن کے ساحل پر آنے والی سیپیاں بلڈ کلیم کہلاتی ہیں اور ان سیپیوں میں ہیموگلوبن کے باعث ان کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔معظم خان کیمطابق عالمی سطح پر یہ سیپیاں ذوق و شوق سیکھائی جاتی ہیں تاہم سمندری آلودگی کے باعث شہری ساحل پر سیپیاں کھانے سے گریز کریں کیونکہ کراچی کے ساحل پر موجود سیپیاں شدید مضرِ صحت ہوسکتی ہیں۔تکنکیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا تھاکہ سیپیوں کے ساتھ پلاسٹک اور دیگر کچرا بھی تعفن کا باعث بن رہا ہے، کراچی کا سمندر انسانی سرگرمیوں کیباعث آبی حیات سیمحروم ہورہاہے۔