متاثرہ شہری کی درخواست تقریباً ایک سال قبل موصول ہوئی تھی:لیسکو حکام کی تصدیق
لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو ملازمین کا انوکھا کارنامہ ، شہری کوجعلی میٹر کا 54ہزارروپے کا بل بھجواادیا۔ذرائع کے مطابق باغبانپور کے رہائشی محمد ایاز کو 54ہزارروپے کو بجلی کا بل ملنے پر پتہ چلا کے ان کے سابق کرایہ دار محمد شہباز اور حسنین شہباز نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات اور دستخط کے ذریعے کمرشل میٹر حاصل کیا اور بجلی استعمال کرتے رہے، جبکہ اس کا مالی بوجھ ان پر منتقل ہو گیا۔دوسری جانب لیسکو حکام نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست تقریباً ایک سال قبل موصول ہوئی تھی، جس پر تمام پہلوئوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔