چک امرو (خصوصی رپورٹ)قصبہ کنجروڑ میں نارووال واپڈا نے غریب شہری کا میٹر اتار لیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور نالہ بسنتر کے پانی کی وجہ سے محلہ گرلز ہائی سکول کنجروڑ، قبرستان اور قریبی گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا، جس سے اہل محلہ شدید مشکلات سے دوچار تھے۔ اس صورتحال میں مقامی افراد نے بجلی کی فوری ضرورت کے پیش نظر نوید ملک کے گودام سے بغیر اجازت ڈائریکٹ تار لگا دی تاکہ گھروں میں روشنی اور پانی نکالنے کے انتظامات کیے جا سکیں تاہم واپڈا اہلکار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کے روز نوید ملک کا میٹر اتار کر لے گئے، حالانکہ وہ اس میں براہِ راست ملوث نہیں تھے۔ اس اقدام سے نوید ملک اور ان کے اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور علاقہ کے عوام نے بھی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے،نوید ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر نارووال سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کرائی جائے، اصل مجرموں کو پکڑا جائے اور ان کا بجلی میٹر فوری طور پر دوبارہ نصب کیا جائے تاکہ ایک بے گناہ شہری کو انصاف مل سکے اور علاقہ مکینوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔