سپین فٹ بال کا عالمی چمپئن

سپین کے تابڑ توڑ حملے ،ارجنٹیناکے کھلاڑی بے بس نظر آئے،اضافی ٹائم کے دوسرے ہاف میں فیرن ٹوریس نے کیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)سپین فٹ بال کا عالمی چمپئن بن گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو صفر کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔اسپین کی جانب سے فیصلہ گول فیرن ٹوریس نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا۔ مقررہ 90 منٹ میں کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی تھی۔میچ کے دوران فائول پر ارجنٹینا کے کھلاڑی اینزو فرنانڈس کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔نیویارک کے نیوجرسی اسٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا فائنل دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا گیا۔