اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس میں مرکزی ملزم سعد عباسی کو 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو 20 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے ۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔