منشیات کے سمگلروں کا گھیرا تنگ

ن3خواتین سمیت 9ملزمان کوگرفتارکرکے  86لاکھ روپے سے زائد مالیت کی91.46کلو گرام منشیات برآمد کرلیں 
 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے9کارروائیاں کے دوران3خواتین سمیت 9ملزمان کوگرفتارکرکے  86لاکھ روپے سے زائد مالیت کی91.46کلو گرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں کینیڈا جانیوالے پارسل سے واسکٹ میں چھپائی گئی 873گرام افیون برآمد کر لی راولپنڈی کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی میں پارسل سے 66گرام وزنی 188ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی راولپنڈی کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے76گرام وزنی 2کینابس آئل ویپ برآمد کرلی  موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 7کلوگرام آئس اور 2.4کلوگرام چرس برآمد کرکے 3خواتین سمیت 5ملزمان کوگرفتارکرلیا سہراب گوٹھ کراچی میں ملزم کے قبضے سے 4.8کلوگرام چرس برآمد کرلی سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6کلوگرام چرس برآمد کرلی ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کے قریب ملزم سے 395گرام وزنی 500سائکوٹراپک گولیاں برآمد کرلی ترکئی ٹول پلازہ جہلم کے قریب مسافر سے 250گرام وزنی چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیادلدار عمرانی گوٹھ کراچی میں 2ٹریکٹروں میں چھپائی گئی 72کلوگرام چرس برآمد کرلی کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔