پولیس نے ریڈ کیا تو منشیات فروشوں نے فائرنگ کردی ، پولیس کانسٹیبل نعمان کو گولی لگ گئی
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رئوف منشیات فروش کے 3ساتھیوں کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو کے علاقے میں پولیس ریڈ کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت منشیات فروش زخمی ہوگئے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ گڑھی شاہو کے علاقے میں پولیس ریڈ کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نعمان سمیت منشیات فروش رئوف زخمی ہوگئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رئوف منشیات فروش کے 3ساتھیوں کو گرفتار کرکے زخمیوں کو طبی امداد کیلِے ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں پر علاج اور معالجہ جاری ہے پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل نعمان ہاتھ پر فائر لگنے سے زخمی ہوا پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی۔