لاہور(کرائم رپورٹر) غازی آباد کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ غازی آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ایک ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماراپولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک اہلکار شہزاد زخمی ہوگیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمی اہلکار شہزاد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔