کانسٹیبل ڈرائیور پر فائرنگ ،بھائی زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) سندر میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے کانسٹیبل ڈرائیور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اس کا بھائی زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق مدثر نامی کانسٹیبل ڈیوٹی سے واپس سندر اپنے گھر جا رہا تھا کہ گھر کے بالکل قریب نامعلوم افراد سے اس کی معمولی تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی اس دوران اہل علاقہ نے پیچ بچاو کروا دیا مگر تھوڑی دیر بعد نامعلوم ملزمان ساتھیوں سمی کانسٹیبل کے گھر پہنچ گئے اور مدثر کو باہر بلوا کر فائرنگ کر دی مدثر زمین پر گرنے کی وجہ سے بچ گیا مگر پاس کھڑا اسکا سکول ٹیچر بھائی مبشر گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی ہو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل مدثر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کیساتھ پرسنل ڈرائیور ہے