سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے پاکستان کو ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ا?غاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو ان کے گھر پر شکست دینا مشکل ہے۔گواسکر کے مطابق فیورٹ کا ٹیگ ہوم ٹیم پاکستان کو دیا جانا چاہیے کیونکہ کسی بھی ٹیم کو ان کی ہوم کنڈیشنز پر ہرانا ا?سان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ہار گیا تھا لیکن اس سے قبل بھارت نے اپنے دس میچز جیتے تھے۔