دوسرے صوبوں میں گاڑی کی رجسٹریشن پر جرمانہ

 پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹر نہیں کرا سکیں گے:ایکسائز حکام 
لاہور(کرائم رپورٹر )حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹر نہیں کرا سکیں گے۔ایکسائز حکام نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے پنجاب سے باہر رجسٹریشن روکنے کیلئے کیبنٹ سے منظوری لے لی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹر کراتے ہیں، پنجاب سے باہر رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی اور سکیورٹی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔حکام نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کرانے پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر رجسٹریشن کنٹرول کی جائے گی، پنجاب سے باہر رجسٹرڈ شدہ گاڑی کی پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، جس پر عملدر آمد نہ کرنے پر گاڑی بند اور ری رجسٹریشن پر جرمانہ وصول ہوگا۔ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ کیبنٹ منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی جارہی ہے