14ججوں کے دوسرے صوبوں میں تبادلوں کا امکان

 لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کا تبادلہ ہوگا‘حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا
لاہور (آئی این پی )27ویں آئینی ترمیم کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے 10 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفرکیا جائیگا۔ان ججز کو 6 ماہ سے 2 سال تک مختلف صوبائی بنچز میں تعینات کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر ججز کے تبادلے بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ صوابی، سندھ ہائی کورٹ کے لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص بنچ کے لئے تجویز کیے گئے ہیں جن پر حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ترمیم کی منظوری کے بعد اب ہائی کورٹس کے ججز کے دوسرے صوبوں میں تبادلے کے لئے متعلقہ جج سے مشاورت ضروری نہیں رہی، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد مجموعی طور پر لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 ججز کو ملک کے مختلف بنچز میں ٹرانسفر کیا جائے گا