غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 3 اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا۔ ریڈ کراس کی ٹیم حماس کی قید سے اسرائیلی مغویوں کو لینے کیلئے روانہ ہوئی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی مغویوں کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے سپرد کردیا۔ یرغمالی خواتین میں رومی گونن، ایملی دماری، ورون شتنبر خیر شامل ہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کی گاڑیاں یرغمالی خواتین کو لینے غزہ شہر پہنچی تھیں، عالمی ریڈ کراس اسرائیلی خواتین کو اسرائیل کے خصوصی فوج یونٹ پہنچائے گی، اسرائیلی خواتین کو غزہ کے نزدیک اسرائیلی فوجی مقام پر لے جایا جائے گا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خواتین کی رہائی کا عمل پورا ہونے پر اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔