تل ابیب (آئی این پی )حماس کی جانب سے رہا کی جانے والی اسرائیلی نوجوان لڑکی نے منگنی کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ میا شیم نامی لڑکی نے رہائی کے ایک سال بعد اپنے بچپن کے 24سالہ دوست سے منگنی کی۔ میا شیم 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد سے ان کی تحویل میں تھیں۔ میا شیم کو 50 دن بعد حماس نے رہا کر دیا تھا۔