امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا، ایپ تک رسائی ناممکن ہوگئی

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا بھر میں کروڑوں افراد ٹک ٹاک پر ویڈیوز دیکھنے کے قابل نہیں رہے کیوں کہ مقبول سوشل میڈیا ایپ پر ملک گیر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔19 جنوری کو امریکا بھر میں اس قانون کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی ہے کیوں کہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت نہیں کیا تھا۔یہ پابندی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے ایک دن قبل عائد کی گئی۔امریکی قانون کے اطلاق کے بعد ایپل اور گوگل نے ٹک ٹاک کو اپنے ایپ سٹورز سے ڈیلیٹ کر دیا ہے جبکہ ایپ کی نئی ڈائون لوڈز کو بلاک کر دیا گیا ہے۔