ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سابقہ بوائے فرینڈ ریتک روشن کی شخصی خوبصورتی سے عدم تحفظ کا شکار تھا۔ ایک انٹرویو میں مرونال نے کہا کہ میرا سابقہ غیر ملکی بوائے فرینڈ اس وقت ریتک روشن کی شخصیت اور وجاہت سے عدم تحفظ کا شکار ہونے لگا تھا۔مرونال ٹھاکر نے بتایا کہ وہ اس قدر متاثر تھا کہ خود کو اداکار کے برابر لانے کے لیے سخت ورزش کرنے لگا، یہاں تک کہ اس نے 15 سے 17 کلو وزن بھی کم کرلیا اور مسلز بھی بنالیے تھے۔اداکارہ نے صاف الفاظ میں بتایا کہ میں نے کبھی بھی اپنے غیر ملکی دوست سے وزن کم کرنے کیلئے نہیں کہا تھا، اس نے ورزش سے جو وزن کم کیا تھا، وہ بعد میں پھر بڑھ گیا۔بھارتی اداکارہ نے دوران گفتگو اسٹار اداکار دھنوش کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کو مسترد کیا اور سوشل میڈیا پر زیرگردش اے آئی سے بنی ویڈیو اور کلک بیٹ کو خوفناک قرار دیا ۔