56املاک سیل

لاہور (خصوصی رپورٹ)غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف ایل ڈی اے ٹیموں کی شہرمیں کارروائیاں،56املاک سیل کردی گئیں۔ نیو گارڈن ٹا ئون، شادمان، شاہ جمال، علامہ اقبال ٹا ئون اور سبزہ زار میں آپریشن کیا گیا۔ غیرقانونی کمرشل استعمال و کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، نیو گارڈن ٹا ئون میں 20املاک ،غیرقانونی کمرشل استعمال پرشادمان، شاہ جمال میں 3املاک اور ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹا ئون اور سبزہ زار میں 33املاک سربمہر کی گئیں جن میں نجی سکول، کالج ،ریستوران،فوڈ پوائنٹ،فارمیسی،بیوٹی سیلون،کالج،الیکٹرک سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر املاک شامل ہیں۔