غیرقانونی شکار :4ملزم گرفتار ، چالان،2لاکھ جرمانہ

محکمہ جنگلی حیات کی دومقامات پر تیتر اور جنگلی کبوتر کے شکار پر کارروائیاں 
 لاہور (کرائم رپورٹر)سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب کیپٹن(ر)طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر چیف وائلڈ لائف رینجرکیپٹن(ر)وسیم کی قیادت میں صوبہ میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار،کاروبار اور قبضہ کی روک تھام کیلئے محکمہ جنگلات نے ضلع اٹک میں تیتر اور جنگلی کبوتر کے غیرقانونی شکار میں مصروف 2شکاریوں کو موقع پر گرفتارکیا اور انہیں ایک لاکھ 53 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا۔اسی ضمن میں ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قبضہ تیتر پر دو ملزموں کو گرفتار کرکے انہیں 55 ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا۔