وزارتِ قانون بار ایسوسی ایشنز سے مسلسل رابطے میں رہے گی :وزیرقانون

مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے:بارایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یقین دلایا ہے کہ وزارتِ قانون بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی تاکہ نظامِ انصاف کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جا سکے۔وزیر قانون سے راولپنڈی ڈویژن بھر کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ہر بار ایسوسی ایشن کے مسائل اور معاملات پر الگ الگ تفصیلی غور کیا گیا۔ نومنتخب نمائندگان نے اپنی متعلقہ بارز کو درپیش پیشہ ورانہ، انتظامی اور سہولتی امور سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا اور اپنی ترجیحات پیش کیں۔وفاقی وزیرِ قانون نے بار نمائندگان کے مؤقف کو تفصیل سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ہر بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے