اسلام آباد(آئی این پی )فاقی دارالحکومت میں ضلع کچہری میں خودکش دھماکے پر تین روزہ سوگ کے اعلان کے تحت بدھ کو ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ اور ہڑتال کی گئی ۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مکمل طور پر بند رہا ۔ بار کی جانب سے وکلا، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی تھی ، ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے وکلا کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا