لیسکو میں لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پانے کا فیصلہ

 نیپرا نے لیسکو کو  بین الاقوامی سطح پر تھرڈ پارٹی سٹڈی کرانے کے لئے  مراسلہ بھجوادیا
اسلام آباد(آئی  این پی )وفاقی حکومت نے  لیسکو میں لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے  بڑا فیصلہ کرلیا۔  نیپرا نے لیسکو کو ٹیکنیکل اور ٹرانسمیشن لائن لاسز کے لئے بین الاقوامی سطح پر تھرڈ پارٹی سٹڈی کروانے کا مراسلہ بھجوادیا۔لیسکو میں ٹیکنیکل اور ٹرانسمیشن لائن لاسز کی رپورٹ تیار کی جائے گی،لائن لاسز پرتفصیلی رپورٹ نہ بنوانے پر مقررہ اہداف تبدیل کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔  نیپرا کی جانب سے لیسکو کے مقررہ اہداف کو ازخود تبدیل کر دیا جائے گا،تھرڈ پارٹی رپورٹ تیار ہونے پر نیپرا کو اہداف مقرر کرنے میں آسانی ہو گی۔