انسداد پولیو ٹیم پرفائرنگ : پولیس اہلکار شہید

 ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا
    باجوڑ (خصوصی رپورٹ )باجوڑ کی تحصیل ماموند میں انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق باجوڑکی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔ ڈی پی اوباجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔