صوابی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کانسٹیبل اشتیاق احمد اور بنوں میں پولیو ورکر پر فائرنگ کردی‘ایک ورکر زخمی
پشاور (آئی این پی )ڈی آئی خان اور بنوں میں دہشت گردوں کے پولیو ٹیموں پر حملے میں ایک پولیس اہلکار اور پولیوورکر شہید اور ایک ورکر زخمی ہو گیا جبکہ ضلع صوابی میں بھی ایک اہلکار کو شہید کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کرک بانڈہ داد شاہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس ورکر زخمی ہوا۔پولیس نے بتایا کہ پولیو ٹیم پر حملہ شکر خیل کے علاقے میں پیش آیا، شہید پولیس اہلکار پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور تھا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ادھربنوں میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیو ورکر کو قتل کر دیا۔