نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا، عدالت

نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا، عدالت

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر، کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی تعیناتی کو قانونی قرار دیا ہے۔

 جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔قبل ازیں، 6 ستمبر 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا، جس کے خلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی قانون کے مطابق کی گئی ہے اور سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔یاد رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے 2 اکتوبر 2023 کو لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو نادرا کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔