ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جبکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، اور پہلے سیشن میں 100 انڈیکس میں 269 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 1,13,611 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
دوسری جانب، انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 279 روپے 37 پیسے پر آ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ عام طور پر کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جاتی ہے، لیکن کاروباری دن کے اختتام پر اس میں دوبارہ اضافہ ہو جاتا ہے۔