غزہ جنگ کے بعد مسلم مخالف نفرت انگیزی میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا،مانیٹرنگ گروپ ٹیل ماما
لندن(آئی این پی ) برطانیہ میں اسلاموفوبیا کے واقعات 2024میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، مانیٹرنگ گروپ ٹیل ماما کے مطابق غزہ جنگ کے بعد مسلم مخالف نفرت انگیزی میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا۔ٹیل ماما کی رپورٹ کے مطابق 2024میں 5,837اسلاموفوبیا کے واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2023میں یہ تعداد 3,767تھی۔2022میں یہی تعداد 2,201تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم نفرت انگیزی میں سالانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ڈیٹا برطانیہ کی پولیس فورسز کے ساتھ اشتراک سے مرتب کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ نے آن لائن مسلم مخالف نفرت کو شدید بڑھاوا دیا ہے اور برطانیہ میں سائوتھ پورٹ میں تین نوجوان لڑکیوں کے قتل کے بعد بھی اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا۔