سوات ( آئی این پی )خیبرپختونخوا کابینہ نے سوات کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سوات اب 2 اضلاع میں تقسیم ہوگا، نئے ضلع کا نام برسوات(اپر سوات) رکھ دیا گیا ،کابینہ میٹنگ میں برسوات ضلع متفقہ طور پر منظور ہوگیا ، برسوات ضلع کا ہیڈ کوارٹر تحصیل مٹہ ہوگا ، بر سوات ضلع 3 تحصیلوں پر مشتمل ہوگا جس میں خوازہ خیلہ ، مٹہ اور سیاحتی تحصیل بحرین ہوگا۔