لاہور(کرائم رپورٹر)معذور افراد کو نشانہ بنا کر سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والا ملزم ڈولفن پولیس نے گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم کو جام شیریں پارک کے قریب تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیاگرفتار ملزم صرف معذور شہریوں سے وارداتیں کرتا تھا اور تیز دھار آلے کے ذریعے خوفزدہ کر کے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیتا تھا۔ ملزم نے معذور شہری منیر احمد سے دو مرتبہ سنیچنگ کی واردات کی تھی۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی ملزم نے تیز دھار آلہ دکھا کر اس سے موبائل فون چھینا تھا، جس کی اطلاع اس نے ڈولفن ٹیم کو دی۔ اطلاع ملتے ہی ڈولفن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیاگرفتار ملزم کے خلاف 26 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گلبرگ کے حوالے کر دیا گیا ہیموبائل فون واپس ملنے پر معذور شہری نے ڈولفن پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیںبھی کیں۔