بچوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے وحدت کالونی کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے کیش سنیچنگ کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم بازار میں شاپنگ کے لیے آنے والی فیملی سے کیش چھین کر فرار ہو گیا تھاواقعے کی اطلاع 15 پر موصول ہوتے ہی ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اور کامیاب آپریشن کے دوران اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا کیش بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے اس موقع پر کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہر میں سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔