پنجاب میں آٹے کے معیار اور قیمتوں پر شہری شدید نالاں

پنجاب میں آٹے کے معیار اور قیمتوں پر شہری شدید نالاں

پنجاب میں شہری آٹے کی قیمتوں اور معیار سے شدید نالاں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کے آٹے کی قیمتیں نسبتاً کم ہیں، جبکہ سرکاری نرخوں پر دستیاب آٹے کا معیار بہتر بنانے میں تاحال کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ کمپنیاں 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کر رہی ہیں، جبکہ فلور ملوں کی جانب سے حکومتی نرخوں پر فراہم ہونے والا 10 کلوگرام آٹا 905 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح 20 کلوگرام آٹے کی قیمت 1808 روپے مقرر کی گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹے کے معیار میں مسلسل شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ مجبوراً پرائیویٹ کمپنیوں کا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، حالانکہ وہ سستا بھی دستیاب ہے۔عوام نے پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری آٹے کا معیار فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔