شہریوں کا سرکاری آٹے کے معیار پر شدید احتجاج، بہتری کا مطالبہ

شہریوں کا سرکاری آٹے کے معیار پر شدید احتجاج، بہتری کا مطالبہ

شہریوں نے سرکاری نرخ پر دستیاب آٹے کے معیار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری آٹے سے بننے والی روٹیاں ناقص اور ناقابلِ استعمال ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آٹے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں، جس سے عوام کو معیاری اور صحت مند آٹا میسر نہیں ہو رہا۔قانون کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1808 روپے مقرر ہے، مگر شہریوں کا کہنا ہے کہ معیار کے بغیر قیمت کا کوئی مطلب نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر آٹے کے معیار میں بہتری لائے، تاکہ عوام کو صحت مند اور معیاری آٹا فراہم کیا جا سکے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر معیار بہتر نہ کیا گیا تو وہ احتجاجی اقدامات کریں گے۔