بھارت: کھیت میں کام کرنے والے دو دوستوں کو ہیرا مل گیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں بچپن کے دو دوستوں کو کھیت میں کام کے دوران ہیرا مل گیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق  ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں 24 سالہ ستیش کھاتک اور 23 سالہ ساجد محمد کو لیز پر حاصل کیے گئے کھیت میں کام کے دوران 15.3 قیراط کا ہیرا ملا۔پنا ڈائمنڈ آفس کی جانچ میں تصدیق ہوئی کہ یہ ہیرا اصلی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 50 سے 60 لاکھ بھارتی روپے (تقریبا 1.8 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔یہ ہیرا جلد حکومتی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا، جس میں دریافت کنندگان کو 88 فیصد رقم ملے گی اور 12 فیصد حکومت کے پاس جائے گی