امریکی فوج کی ایک اور کارروائی، 2 کشتیوں پر سوار 5 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق منشیات سمگلنگ اور دہشتگرد سرگرمیوں سے تھا:امریکی سدرن کمانڈ
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 مشتبہ کشتیوں پر مہلک کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو ہلاک کردیا   امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی   بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی۔ امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق منشیات اسمگلنگ اور دہشتگرد سرگرمیوں سے تھا۔ پہلی کشتی پر حملے میں 3 جبکہ دوسری کشتی پر کارروائی کے دوران 2 افراد مارے گئے