1100 سے زائد پناہ گز ین کا ایک ہی روز میں 18 کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے کا ریکارڈ

لندن(آئی این پی )1100سے زائد پناہ گز ین ایک ہی روز میں 18 کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچ گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں پناہ گز ینوں کی آمد ایک ریکارڈ ہے۔ رواں سال 14ہزار 811 افراد غیر قانونی طریقے سے برطانیہ پہنچ چکے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔