احتجاج کے دوران زخمی ایک اور رینجرز اہلکار شہید

پنجاب رینجرز کے لانس نائیک محمدتنویر کومہ کی حالت میں تھے
شرپسندوں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)26نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج میں رینجرز کا ایک اور زخمی اہلکار شہید ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سر میں گولی لگنے سے زخمی رینجرز کا لانس نائیک تنویر احمد شہید ہوا، اہلکار تھانہ ترنول کے علاقے میں مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔لانس نائیک تنویر 3 ہفتوں سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا، وفاقی پولیس نے رینجر اہلکار کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز کے لانس نائیک محمدتنویر کومہ کی حالت میں تھے۔لانس نائیک محمد تنویر شہید کے سوگواروں میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔