اسلام آباد(آئی این پی)26 نومبر کو شر پسندی کا شکار ہونے والا پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہوگیا۔25 اور 26 نومبر کو احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں میں شدید زخمی ہونے والے 37 سالہ پاکستان رینجرز پنجاب کے لانس نائیک محمد تنویر کومہ کی حالت میں تھے ۔نارووال سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک محمد تنویر شہید نے 17 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا جبکہ انکے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔