آزاد کشمیر : فسادی جتھے کے حملے میں زخمی رینجرز اہلکار شہید

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)تراڑ کھل روڈ پر کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے حملے میں زخمی رینجرز اہلکار سی ایم ایچ راولپنڈی میں جام شہادت نوش کر گیا ، تراڑ کھل روڈ پر کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے سنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں رینجرز جوان سپاہی آصف حسین گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔رینجرز اہلکار 4 ستمبر کو فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تاہم سپاہی آصف حسین نے 10 ستمبر کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں دوران علاج جام شہادت نوش کرگئے۔حکام کے مطابق آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظر علاقہ مکینوں کے پر زور مطالبے پر بند راستے کھولنیکے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔