اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ درخواست سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جبکہ درخواست گزاروں میں حامد خان، امان اللہ کنرانی، عابد حسن منٹو، علی احمد کرد، اکرم شیخ، قاضی محمد انور، منیر اے ملک اور عابد زبیری شامل ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی سے متصادم اور اختیارات کی تقسیم کے اصول کے برعکس ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بغیر نہیں کی جا سکتی تھی۔اس کے علاوہ، درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ حتمی فیصلے تک 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں ہونے والے تمام اقدامات کو معطل کیا جائے۔