افغان حکومت خواتین کو تعلیم اورروزگار کے حقوق دے:امریکہ

 تعلیم اور روزگار کے حقوق سے مسلسل انکار کے عالمی سطح پر دور رس اثرات ہیں:امریکی سفارتخانہ 
کابل (آئی این پی  )امریکا نے افغان حکومت سے خواتین کے خلاف ناانصافی پر مبنی پالیسیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی سفارتحانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ طالبان کی جانب سے خواتین پر مظالم پر امریکی تشویش افغان حکام کے لیے ایک انتباہ ہے کہ ان کا انصاف سے انکار نہ صرف افغانستان کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ عالمی انسانی حقوق کی کوششوں کے لیے بھی ایک خطرہ ہے۔