کابل (آئی این پی )افغانستان میں نرسنگ اور مڈوائفری کورسز پیش کرنے والے کئی اداروں کے سینئر ملازمین نے کہا ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر کے ایک غیر تحریری حکم نامے کے بعد خواتین کو کلاسز لینے سے روک دیا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق صحت عامہ کی وزارت کے ایک عہدیدار، جنہیں میڈیا سے بات کرنے کا اختیار نہیں تھا، نے انکشاف کیا کہ صحت کے حکام نے پیر کو دارالحکومت کابل میں تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کی تاکہ انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اب تک کوئی سرکاری خط سامنے نہیں آیا ہے لیکن اداروں کے ڈائریکٹرز کو ایک ملاقات میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اور لڑکیاں اب ان کے اداروں میں مزید تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں۔